جموں (جموں) :راجیش ڈوگرہ قتل کیس میں جموں کشمیر پولیس نے ایک سب انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سروال پولیس چوکی کے افسر اور بخشی نگر تھانہ انچارج کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر کی گئی ہے۔ موہن چیئر عرف رجیش ڈوگرہ، سروال پولیس چوکی اور بخشی نگر کے ریکارڈ میں ہسٹری شیٹر (مطلوب) تھا۔ اس کے مطابق پولیس کو 703 کے تحت اس کی ہر سرگرمی پر نظر گزر رکھنی تھی۔ وہ بخشی نگر تھانہ علاقہ چھوڑ کر کہیں باہر نہیں جا سکتا تھا، تاہم وہ ریاست پنجاب کے موہالی علاقے میں گھوم رہا تھا جہاں اسے بکرا گینگ کے ارکان نے قتل کر دیا۔
مقتول (راجیش ڈوگرہ) جموں و کشمیر کے باہر گھوم رہا تھا اور متعلقہ پولیس کو اس کا علم بھی نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق سروال پولیس چوکی کا سب انسپکٹر مشتاق احمد پولیس چوکی کا بیٹ افسر تھا۔ جسے معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سروال پولیس چوکی کے انچارج انیل کمار اور بخشی نگر تھانے کے ایس ایچ او ستویر سنگھ کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔