سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے 30 نومبر سے 2 دسمبر تک تین دن خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ یکم سے 2 دسمبر تک موسم مزید خراب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا جب کہ 30 نومبر کی شام سے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دریں اثنا، وادی کشمیر میں سرد موسم کی وجہ سے سری نگر اور سیاحتی مقام کوکرناگ کے علاوہ دیگر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ جبکہ گلمرگ اور پہلگام کے سیاحتی مقامات سب سے زیادہ سرد رہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے رات کی سردی میں اضافی درج کیا گیا ہے۔ راتوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔