سرینگر (جموں کشمیر):جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وسیم احمد شالہ نے دعویٰ کیا کہ 'راہل گاندھی بھارت کے وزیر اعظم بنیں گے، انڈیا بلاک اپنے دم پر حکومت قائم کرے گی، جبکہ جموں کشمیر میں بھی انڈیا بلاک سبھی سیٹوں پر فتح کے جھنڈے گاڑے گی۔' ان باتوں کا اظہار وسیم شالہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شالہ نے کہا کہ 'ایگزٹ پول اور عین انتخابات، کاؤنٹنگ میں فرق ہے۔ ایگزٹ پولز کا انتظام میڈیا نے دباؤ پیدا کرنے کے لیے کیا تھا۔ آج رائے دہندگان نے اصل تصویر دکھا دی ہے۔‘‘ شالہ کے مطابق: ’’راہل جی کی یاترا نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔ اسمرتی ایرانی بھی ہار رہی ہے، نریندر مودی بھی پیچھے ہیں۔ سب ہار جائیں گے۔ کانگریس 300 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔' جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شالہ نے کہا کہ 'ہم جموں کشمیر کی سبھی نشستیں جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی آئے گی۔'