نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی ہو جائے تو ٹھیک ہے، حالانکہ وہ 20-30 سال سے شادی کے دباؤ سے باہر آچکےہیں۔
راہل گاندھی نے یہ باتیں گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران کشمیری طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے پیر کو اپنے یوٹیوب چینل پر کشمیری طالبات کے ایک گروپ کے ساتھ اپنی بات چیت کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کشمیری لڑکیوں نے راہل گاندھی سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں شادی کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہوں، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ (ٹھیک ہے)۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 20-30 سال سے شادی کے دباؤ سے باہر آئے ہیں، راہل گاندھی نے طالبات سے پوچھا کہ وہ انہیں اپنی شادی میں مدعو کریں گے۔ جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کو دہلی سے چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔