اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے فلیگ مارچ - Flag Marches In Pulwama

Flag March in The Pulwama District: اگلے ماہ شروع ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے مدنظر پلوامہ پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔

پلوامہ میں ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے فلیگ مارش
پلوامہ میں ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے فلیگ مارش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 3:07 PM IST

پلوامہ میں ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے فلیگ مارش

پلوامہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔ وادی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے تیاریاں زور شور جاری ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر پلوامہ پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا تاکہ جموں و کشمیر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے اور معاشرے میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کیا جا سکے۔

مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ پہلی پارلیمانی نشست کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔ وادی میں انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز وادی میں پرامن انتخابات کے لیے میدان تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا محبوبہ مفتی عوام سے لال سنگھ کے لیے ووٹ مانگے گی؟ - LOK SABHA ELECTION 2024

یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن اور کامیاب انعقاد کے مقصد سے سکیورٹی فورسز نے مشقیں شروع کردی ہیں۔ فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد ہی عوام کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مثبت یقین دہانی کرانا ہے۔ پختہ سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا انتخابات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details