شوپیاں (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل کیلر سے وابستہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ شوپیان ضلع کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس، کیلر، میں منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں اے سی ڈی شوپیان، محمد عمران نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور لوگوں کو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ آفسر شوپیاں شکیل بٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود رہے۔
جانکاری پروگرام کے دوران اے سی ڈی شوپیاں، محمد عمران نے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں نہ صرف لوگوں کو آگاہ کیا بلکہ ان سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایورنس کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق لوگوں تک اسکیموں کی جانکاری پہنچانا ہے تاکہ سبھی شہریوں کو اسکیموں کا فائدہ پہنچ سکے۔