اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی میں گلوبل نرسنگ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد - Programme on Global nursing - PROGRAMME ON GLOBAL NURSING

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع سید مفتی کالج آف نرسنگ، اسلامک یونیورسٹی مشترکہ طور پر طلبا کے لئے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی میں گلوبل نرسنگ کے حوالے سے پروگرام منعقد
اسلامک یونیورسٹی میں گلوبل نرسنگ کے حوالے سے پروگرام منعقد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:52 PM IST

اسلامک یونیورسٹی میں گلوبل نرسنگ کے حوالے سے پروگرام منعقد (etv bharat)

اونتی پورہ: سید منتقی کالج آف نرسنگ، اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے آج جذباتی ذہانت اور گلوبل نرسنگ پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں وادی کشمیر کے نرسنگ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر سریش شرما نے جذباتی ذہانت پر پریزنٹیشن دی جبکہ ڈاکٹر منجولتا ایواٹ نے گلوبل نرسنگ پر پریزنٹیشن دی جس پر طلباء نے اس پر بڑی توجہ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ایواٹ نے نرسنگ کے پیشے کی اہمیت اور امریکہ میں نرسنگ کے حصول کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمندوں کو اپنی زندگی میں سیکھنے اور رہنمائی کرنے کے لیے اپنے آرام دہ علاقوں سے باہر آنا چاہیے۔ یہ پروگرام پرنسپل سید منتقی نرسنگ کالج عصمت پروین کی نگرانی میں منعقد ہوا جو اس پروگرام کی کوآرڈینیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اعضاء عطیہ کیمپ کا انعقاد

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں امریکا سے آئ منگولیا ایواٹ نے بتایا کہ نرسنگ کے حوالے سے امریکہ میں مختلف قسم کے کورسز کرایے جاتے ہیں اور وہاں کشمیری طلباء ان کورسز میں داخلہ لے کر نہ صرف امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکتے ہیں بلکہ ایک قانونی طریقے سے امریکہ جا سکتے ہیں۔وہاں نرسنگ کے شعبے میں ہوئی ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیںی

ABOUT THE AUTHOR

...view details