اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں جدید سہولیات سے لیس نجی لائبریری کا افتتاح

Private Library In Anantnag اننت ناگ میں ایک نجی انسٹی ٹویٹ نے طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے اور مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کیلئے ایک جدید لائبریری کا قیام عمل میں لایا ہے۔ لائبریری میں طلبہ کے لیے تما تر خدامات میسر ہیں۔

private-institute-in-anantnag-opened-library-with-modern-facilities
اننت ناگ میں جدید سہولیات سے لیس ایک ںجی لائبریری کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 10:56 PM IST

اننت ناگ میں جدید سہولیات سے لیس ایک ںجی لائبریری کا افتتاح

اننت ناگ:طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے اور مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کے تناظر میں ضلع اننت ناگ میں ایک نجی انسٹی ٹویٹ نے عثمانیہ لائبری کا قیام عمل میں لایا۔یہ لائبریری ضلع اننت ناگ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی لائبریری ہے جو ضروری سہولیات سے لیس ہے۔

لائبریری میں طلبہ کے لئے خاص طرز کے الگ الگ کیبن بنائے گئے ہیں، تاکہ اسٹوڈنٹس بلا خلل اور بغیر پریشانی مختلف مضامین کا مطالعہ کرسکیں۔لائبریری مکمل طور پر آئر کنڈیشنڈ ہے، جہاں سرما اور گرما کے موسم میں معتدل درجہ حرارت میں طلبہ پڑھائی کر سکتے ہیں۔

مذکورہ لائبریری کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے، یہ اسٹوڈنٹس کے لئے چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی۔ عثمانیہ لائبریری میں رات کے ٹھہرنے کا انتظام بھی ہے۔ اسلئے وہ طلبہ جو شام کے بعد پڑھائی کے خواہاں ہیں ،لائبریری کے اندر قیام و طعام کر سکتے ہیں۔ اسٹوڈنٹس کے تحفظ اور والدین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے لائبریری کو سی سی ٹی وی سرولینس سے لیس کیا گیا ہے،اس کے علاوہ دیگر کئی سہولیات کو بھی میسر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا آزاد لائبری کی جانب سے مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن تحقیق میں اہم پیشرفت




لائبریری انتظامیہ کے مطابق عثمانیہ لائبریری میں طلبہ کے لئے آن لائن اور آف لائن سہولیات موجود ہیں۔اسٹوڈنٹس کے لئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ بہم رکھا گیا ہے،وہیں جن طلبہ کو،یُو پی ایس سی ،نیٹ جیسے مسابقتی امتحانات کے لئے سرینگر جانا پڑتا تھا،اب انہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ان کے لئے وہ سب سہولیات عثمانیہ کوچنگ سینٹر میں موجود ہیں۔طلبہ اور والدین نے عثمانیہ لائبریری کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری کے قیام کے بعد انہیں کافی راحت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details