اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مریضوں نے لی راحت کی سانس، نجی اسپتالوں نے آیوشمان بھارت کے تحت دوبارہ مفت طبی خدمات شروع کی - AYUSHMAN BHARAT PRIVATE HOSPITALS

جموں و کشمیر میں متعلقہ حکام کی ہدایت کے بعد نجی اسپتالوں نے آیوشمان بھارت کے تحت دوبارہ مفت طبی خدمات شروع کی۔

جموں و کشمیر کے  نجی اہسپتالوں نے آیوشمان بھارت اسکیم بحا؛
جموں و کشمیر کے نجی اہسپتالوں نے آیوشمان بھارت اسکیم بحا؛ (ETV Bharat English)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:52 PM IST

Updated : Sep 30, 2024, 9:40 AM IST

سرینگر:سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کی یقین دہانی کے بعد جموں و کشمیر کے نجی اسپتالوں نے ہفتہ کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت طبی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر نجی اسپتالوں نے یکم ستمبر سے خدمات بند کر دی تھیں کیونکہ رواں مارچ 2024 سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ان کو ملنے والی رقومات بند پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی ہدایات کے بعد صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ زیر التوا ادائیگیاں کم سے کم وقت میں جاری کر دی جائیں گی۔

نجی اسپتال اور ڈائیلاسز مراکز ایسوسی ایشن کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کی یقین دہانی کے بعد ہفتے سے تمام سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ حال ہی میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے جموں و کشمیر کے نجی اسپتالوں اور ڈائیلاسز سینٹرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تھی، جہاں انہوں نے زور دیا کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے تمام واجبات کم سے کم وقت میں ادا کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا آپ نے آیوشمان کارڈ بنا لیا؟ نہیں تو ایسے دیں آن لائن درخواست

ہائی کورٹ نے اِفکو ٹوکیو کو جموں و کشمیر میں ہیلتھ انشورنس جاری رکھنے کا حکم دیا
ہائی کورٹ آف جموں وکشمر اینڈ لداخ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نجی ہسپتالوں کو ادائیگی کے لیے دستیاب فنڈز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ امسال مارچ سے تقریباً 200 کروڑ روپے کے فنڈز واگزار نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ اسپتالوں نے رواں ما یکم ستمبر سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت خدمات بند کردی تھیں۔

Last Updated : Sep 30, 2024, 9:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details