بانڈی پورہ (جموں کشمیر) :گورنمنٹ آئی ٹی آئی بانڈی پورہ میں وزیر اعظم نیشنل اپرنٹس شپ میلہ (PMNAM) کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ حکومت ہند کی وزارت برائے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے تحت، جموں و کشمیر اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی ساحل رشید بٹ، مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے میلے کی صدارت کی۔
اس اپرنٹس شپ میلے میں تقریباً 200 نوجوان آئی ٹی آئی ڈپلوما ہولڈر سمیت بانڈی پورہ کے متعدد معروف صنعتی ادارے شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں ڈی آئی سی بانڈی پورہ کے نمائندے اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ سپرانٹنڈنٹ آئی ٹی آئی نے اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر کے روزگار کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے صنعتوں اور ممکنہ اپرنٹسز کو رجسٹریشن اور کنٹریکٹ جنریشن کے مراحل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔