ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ایمنسٹی اسکیم پر عوام کا حوصلہ افزا ردعمل - Power Amnesty Scheme - POWER AMNESTY SCHEME
Amnesty Scheme receives encouraging response کیلر شوپیان میں منعقدہ کیمپ میں بھی بجلی صارفین نے اس اسکیم کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے شوپیان میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔
Published : Jun 26, 2024, 8:27 PM IST
شوپیان : محکمہ پی ڈی ڈی شوپیان کی جانب سے کیلر شوپیان میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس دوران بجلی صارفین کو فیس ادا کرنے میں رعایت فراہم کی گئی۔ یہ کیمپ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت منعقد کیا گیا جس کے ذریعے ہزاروں صارفین کے واجب الادا فیس پر سود اور جرمانہ معاف کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد صارفین کو مالی بوجھ سے نجات دلانا اور ان کے بقایا جات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کی بدولت ہزاروں صارفین نے اپنی بقایا فیس کی ادائیگی میں آسانی پائی اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
کیلر شوپیان میں منعقدہ کیمپ میں بھی بجلی صارفین نے اس اسکیم کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ صارفین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہت آسانی ہوی ہے اور وہ محکمہ بجلی اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔ محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ صارفین کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور بقایا جات کی وصولی کو ممکن بنایا جا سکے۔
صارفین نے بتایا کہ یہ اسکیم ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ ہم حکومت اور محکمہ بجلی کے اس اقدام کے شکرگزار ہیں جس سے ہمارے مالی بوجھ میں کمی آئی ہے۔