بانڈی پورہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کے ساتھ سٹیج پوری طرح سے تیار ہے۔ پولنگ مراکز میں سے خواتین کے لئے مخصوص پنک پولنگ مراکز کی تعداد 50 ہے جبکہ ماحولیات کے تحفظ کے متعلق جانکاری پھیلانے والے گرین پولنگ مراکز کی تعداد 45 ہے۔ بانڈی پورہ سمبل اور گریز (ایس ٹی) شامل ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سمبل میں کیسے ہیں پولنگ انتظامات - JK Assembly Polls
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ انتخابات کے دو مراحل 18 اور 25 ستمبر کو پورے ہوچکے ہیں جس میں ووٹنگ فیصد اچھا خاصا درج کیا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔
Published : Sep 30, 2024, 5:42 PM IST
|Updated : Sep 30, 2024, 6:27 PM IST
ضلع انتخابی افسر مظور احمد قادری نے اتوار کو کہا کہ ضلع میں تین حلقوں میں 230 مقامات پر 312 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ہموار پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے الیکشن ڈیوٹی پر ملازمین کے لیے تمام تر انتظامات رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تقریبا ایک دہائی بعد منعقد ہورہے ہیں۔ کشمیر کی سیاسی پارٹیاں مودی حکومت پر الیکشن نہ کرانے پر نکتہ چینی کرتی آئی ہے۔ اس بار انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے علاوہ جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔