سرینگر(نیوز ڈیسک) :لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے محض دو دن قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا پیر کو اپنے تمام انتخابی مبصرین بشمول پولیس، جنرل اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار تقریباً 2000 انتخابی مبصرین کو بریفنگ دیں گے۔ پولنگ پینل کے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نئی دہلی میں بریفنگ کے بعد سی ای سی، جموں کشمیر میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سرینگر روانہ ہو جائیں گے۔
مارچ کی 12 اور 13 تاریخ کو جموں و کشمیر کا دورہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے پہلے کسی بھی ریاست یا یو ٹی کا یہ ان کا آخری دورہ ہوگا۔ جموں و کشمیر کے اس دورے کے دوران پول پینل کی سیاسی جماعتوں اور سول انتظامیہ کے علاوہ پولیس کے عہدیداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔