اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رشوت خوری کے الزام میں پولیس انسپکٹر اعظم خان گرفتار - ACB arrests SHO for taking bribe

ای سی بی کے ٹیم نے پانتھ چوک پولیس تھانے میں ہی گھات لگا کر انکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے ایک کانکنی مالک کو اس کی مشین ریلیز کرنے کے سلسلے میں آٹھ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

رشوت خوری کے الزام میں پولیس انسپکٹر اعظم خان گرفتار
رشوت خوری کے الزام میں پولیس انسپکٹر اعظم خان گرفتار (Photo Credit: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 10:49 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر انسداد رشوت خوری ( انٹی کورپشن بیرویو) نے آج سرینگر کے مضافات پانتھ چوک پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر اعظم خان کو رشوت لیتے ہوئے رنگی ہاتھوں گرفتار کیا۔

ای سی بی کے مطابق مزکورہ پولیس افسر نے ایک شہری کو رشوت کا مطالبہ کیا تھا تاہم مذکورہ شہری نے ای سی بی کے پاس شکایت درج کرائی اور ای سی بی نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی۔

ای سی بی کے ٹیم نے پانتھ چوک پولیس تھانے میں ہی گھات لگا کر انکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے ایک کانکنی مالک کو اس کی مشین ریلیز کرنے کے سلسلے میں آٹھ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم مذکورہ شہری نے ای سی بی کے پاس شکایت کی جس نے کاروائی کرکے عازم خان کو گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کانکنی مالک کی کان پر کچھ عرصہ قبل ایک مزدور کی موت ہوئی تھی اور پولیس نے مقدمے درج کرکے انکی مشین ضبط کی تھی اور عدالت نے انکی مشین کو ریلیز کیا تھا، تاہم پولیس انسپکٹر نے ان سے رشوت کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم میں ڈاریکٹر ای سی بی اور ایس سی پی سمیت دیگر افسران شامل تھے جنہوں نے یہ کاروائی انجام دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details