اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں پولیس یادگاری دن پر شہداء کو خراج پیش کیا گیا - POLICE COMMEMORATION DAY

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس یادگاری دن منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا،شہداء کو خراج پیش کیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا،شہداء کو خراج پیش کیا گیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2024, 11:24 AM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں قوم کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس یادگاری دن منایا گیا۔ پولیس لائنز اننت ناگ میں منعقدہ تقریب میں پولیس نے پریڈ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جس میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے حصہ لیا۔

معززین بشمول ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ جاوید اقبال ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی اور مختلف سی آر پی ایف اور آئی آر پی بٹالینز کے کمانڈنٹ، نے قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے سپاہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پریڈ کے بعد شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد انہیں سرکاری فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا اور پولیس کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرانا تھا۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: حلف برداری تقریب میں ارکان اسمبلی نے آٹھ زبانوں میں لیا حلف
تقریب میں شہداء کے لواحقین کو تحفے پیش کئے گئے۔ ڈی آئی جی ایس کے آر نے خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا، جس میں متعدد پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اس دن کے منانے سے نہ صرف پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا بلکہ جموں و کشمیر پولیس کے شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details