اننت ناگ: منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف ایک اہم کارروائی میں، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پانچ رہائشی مکانات اور تین گاڑیاں ضبط کی ہیں، جن کی مجموعی مالیت 4.3 کروڑ ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ فیصلہ کن کارروائی خطے میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سے منسلک مکانات میں ریاض احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ حسن پورہ تاویلہ کا ایک منزلہ مکان شامل ہے، جسے بجبہاڑہ پولیس نے این ڈی پی ایس کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں ضبط کیا ہے۔ محمد یوسف ریشی ولد علی محمد ریشی کا دو منزلہ مکان بھی شامل ہے۔
وہیں بیجبہاڑہ پولیس کے ذریعہ منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ، سبزار احمد میر کی جائیداد جو حسن پورہ تاویلہ کے رہائشی ہیں۔ سناء اللہ میر، محمد شفیع ڈار ولد محمد مقبول ڈار ساکنہ تلخان بجبہاڑہ کا دو منزلہ رہائشی مکان۔ ملپورہ رانی پورہ کے رہنے والے عبدالحمید چوپان کا 30 لاکھ مالیت کا رہائشی مکان اچبل پولس نے ضبط کر لیا ہے۔