جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو نریندر مودی سرینگر کے اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پارٹی ہائی کمانڈ کو بھیج دی گئی ہے۔ان کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے پارلیمانی چناؤ کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی ہیں۔اشوک کول نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔