منڈی:جموں کے ضلع پونچھ میں واقع سیڑھی خواجہ اور نہڑیاں کے عوام نے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقعے پر مظاہرین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سال سے بانڈی تاساں لفٹ اسکیم کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی قریب آٹھ پنچایتوں کے عوام پینے کے صاف پانی سے محرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے علاقہ میں جن ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا وہ ملازمین گھر بیٹھ کر سرکار کے پیسہ کو ضائع کر کر رہے ہیں۔ اس علاقہ میں آج تک ملازمین نے آنے کی زحمت تک نہیں کی ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ہی پائپوں میں پانی موڑنے کے لیے جانا پڑتا ہے۔نیز لوگوں کو مجبوراٌ پانی خرید پڑتا ہے۔