پلوامہ : حکومت جہاں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں اہم رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں کو ٹھیک کیا جارہا ہیں ۔ وہیں ضلع پلوامہ میں سڑکوں کا بہتر نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی روڈ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے سڑکوں پر تارکول بچھائی رہی ہیں ۔ ضلع کے بنگم مورن کے لوگوں کا مطالبہ آج پورا ہو گیا اور تقریباً 20 سال بعد سڑک پر تارکول بچھائی گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ کے بنگم مورن میں عرصہ بعد سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا - Construction of roads in Pulwama
ضلع پلوامہ کے بنگم مورن کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی۔ علاقے کی طرف جانے والی رابطے سڑک پر ایک عرصہ بعد تارکول بچھایا گیا۔
Published : Jul 5, 2024, 6:49 PM IST
اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن پلوامہ محمد ایوب نے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور آج علاقے میں سڑکوں کا بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا مطالبہ پورا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی ضلع کے عوام کو سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کے حوالے سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ آر اینڈ بی کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے علاقہ میں سڑکوں پر تارکول بچھائے جانے سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔