اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں واقع دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ - Dilnag Park Tral - DILNAG PARK TRAL

ضلع پلوامہ کے ترال کے باشندوں نے دلناگ پارک کی رفتہ دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی باشندوں نے کہاکہ انتظامیہ کو اس پارک پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی شان و شوکت برقرار رہ سکے۔

ترال میں واقع دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ
ترال میں واقع دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 4:57 PM IST

ترالـ:ٹاون ترال میں واقع موجود دل ناگ پارک جہاں ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔وہیں مقامی باشندے اس پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترال میں واقع دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

اطلاعات کے مطابق ترال بالا میں موجود دل ناگ چشمے کے نزدیک بنی یہ پارک دل ناگ پارک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ ہو چکی تھی جس کے بعد محکمہ فلوریکلچر نے اس پارک کو ٹھیک کرنے کے لیے منصوبہ بنایا اور اس پارک کی حالت بہتر ہوئی تاہم اب بھی پارک کے اطراف واکناف میں کوڈاکرکٹ موجود ہونے سے یہاں آرہے۔ سیاحوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس لیے وہ مانگ کر رہے ہیں کہ اس پارک کی شان رفتہ بحال کی جائے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دل ناگ پارک ترال ٹاون میں آنے والے لوگوں کے لیے ٹھہرنے کی ایک بہترین جگہ ہے لیکن بدقسمتی سے جس طرح دیگر اضلاع میں پبلک پارکس کی حالت بہتر بنائی گئی ہے لیکن دل ناگ پارک ترال میںابھی بہتری کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں۔اس طرف توجہ دینے کی ازحد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال کی دلناگ پارک میں جھولے اور اوپن جم نصب

ادھر دلناگ پارک کے انچارج بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ دل ناگ پارک کی شان رفتہ بحال ہو تاہم ابھی محکمہ میں افرادی قوت کی کمی اور دیگر معاملات سے مطلوبہ اھداف حاصل نہیں کیے جا رہے ہیں تاہم۔ محکمہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details