اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی نے وحید الرحمان پرہ کو پلوامہ سے امیدوار نامزد کیا - Waheedur Rehman parra - WAHEEDUR REHMAN PARRA

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے وحید الرحمان پرہ کو پلوامہ اسمبلی حلقہ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

WAHEEDUR REHMAN PARRA
وحید الرحمان پرہ پلوامہ سے امیدوار نامزد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 5:01 PM IST

پلوامہ: پلوامہ اسمبلی حلقہ کے لیے امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد پی ڈی پی کے سینئر لیڈر وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ ہماری پارٹی آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی، تمام سیاسی اور مذہبی قیدیوں کی رہائی پر مضبوط موقف رکھتی ہے۔

وحید الرحمان پرہ پلوامہ سے امیدوار نامزد (Video: Etv Bharat)

وحید الرحمان پرہ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت باغبانی کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جو کہ وادی میں رہنے والی اکثریتی آبادی کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سیبوں کو ملک میں درآمد کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی باہر کی منڈیوں میں کشمیری سیب کی شناخت بحال کرنے کے لئے کام کرے گی۔

وحید الرحمان پرہ نے مزید کہا کہ پارٹی کی سب سے بڑی توجہ بیروزگاری پر ہوگی اور جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے پر کام کریں گے اور مختلف محکموں میں تمام خالی آسامیوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details