پلوامہ (جموں کشمیر):سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے 13 مئی یعنی پیر کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جب کہ آج ہفتہ کو انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ تاہم جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس بیچ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کے کارکنان کو گرفتار کرنے اور ہفتہ کی صبح سے ہی دفعہ 144 نافذ کرکے انہیں انتخابی مہم سے دور رکھنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا۔
پی ڈی پی کے ایک عہدیدار نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج رات ضلع پلوامہ کے ابہمامہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ارشاد احمد نام کے ایک پی ڈی پی پی کارکن کو گرفتار کیا گیا، ان کے علاوہ مزید نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘ پی ڈی پی کے ان الزامات کی جموں کشمیر پولیس نے نہ تائید کی ہے اور نہ تردید۔