اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ سے انتخابات لڑیں گی - PDP Candidate List - PDP CANDIDATE LIST

PDP Candidate List: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کشمیر کے تینوں پارلیمانی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ -راجوری نششت سے الیکشن لڑیں گی۔

Etv Bharat
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ سے انتخابات لڑیں گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 3:40 PM IST

Updated : Apr 7, 2024, 4:01 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ سے انتخابات لڑیں گی

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری نشست پر پارٹی کی امیدواروں ہوں گی، جب کہ یوتھ صدر وحیدہ الرحمان پرہ سرینگر پارلیمانی نشست سے امیدارو ہوں گے۔ اس کے علاوہ سابق راجھیہ سبھا رکن فیاض میر بارہمولہ پارلیمانی نشست سے امیدارو ہوں گے۔
پی ڈی پی کے آج کے اعلان سے کشمیر میں انڈیا الائنس اور پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کا خاتمہ ہوا۔ ان گروپس کے شرکاء نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اب پارلیمانی انتخابات میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔
پی ڈی پی کے پارلیمانی بوڈ کے چیئرمین سرتاج مدنی نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بورڈ نے فیصلہ کیا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری، وحید الرحمان پرہ سرینگر سیٹ جب کہ بارہمولہ نشست سے فیاض میر کو میدان میں اتاریں گے۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس نے گجر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری نشست سے امیداوار نامزد کیا ہے، جب کہ سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد اپنی تشکیل دی گئی جماعت ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے امیدارو ہوں گے۔

بی جے پی نے کشمیر کی کسی بھی نشست پر امیدواروں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ہے۔ وہیں نیشنل کانفرنس نے اب تک سرینگر اور بارہمولہ سے امیدواروں کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون بارہمولہ سے پارٹی کے امیدارو ہوں گے، وہیں اپنی پارٹی نے اننت ناگ-راجوری سے ظفر منہاس اور سرینگر سے اشرف میر کو امیدارو نامزد کیا ہے۔ امکان ہے کہ اپنی پارٹی بارہمولہ سے سجاد لون کی حمایت کرنے جارہی ہے، کیونکہ اپنی پارٹی نے اس نشست پر امیدارو نامزد نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:لوگوں کو بغیر تفتیش کے جیل بھیج دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی


واضح رہے کہ جموں کی دو سیٹوں ادھمپور اور جموں سے بی جے پی اور کانگرس کے مابین مقابلہ ہے۔ نیشنل کانفرنس انڈیا لائنس کے شرائط کے تحت کانگرس کی حمایت کر رہی ہے۔ اپنی پارٹی، پی ڈی پی نے ان دو نشستوں سے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں، کیونکہ ان جماعتوں کو اس خطے میں کچھ ساکھ نہیں ہے۔ تاہم غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈی پی اے پی نے ادھمپور سے غلام محمد سروری کو امیدارو نامزد کیا ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2024, 4:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details