سرینگر:جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لئے پردیش کانگریس کمیٹی نے دہلی کی پارٹی قیادت کو 27 لیڈران کا فہرست پیش کیا ہے، جن میں سے پانچ لیڈران کو پارلیمانی انتخابات کے میدان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کھڑا کیا جائے گا۔
کانگرس صدر وقار رسول نے یہ فہرست جموں کشمیر کانگرس انچارج بھارت سنگھ سولنکی کے سپرد کر دیا ہے، جنہوں نے اس کو پارٹی کے قیادت والی پارلیمانی امورات کمیٹی کے سامنے پیش کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ہی امیدواروں کے متعلق حتمی فیصلہ لے گی، تاہم متعلقہ لیڈران کی رائے بھی لی جائے گی۔
بارہمولہ-کپواڑہ پارلیمانی نشست:اس نشست کے لئے سابق مرکزی وزیر و سابق پی سی سی صدر سیف الدین سوز، سابق ایم ایل سی و سینیئر نائب صدر غلام نبی مونگہ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان اور سابق رکن اسمبلی عبدالرشید ڈار کے نام پارٹی قیادت کو سونپے گئے ہیں۔ بشیر احمد خان ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے کانگرس کے لیڈر ہیں اور اپنے علاقے میں بہتر سیاسی ساکھ کے سبب ان کو پارٹی نے اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے گزشتہ برس راجستھان کے ادھے پور چنتن شور ریزولوشن کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیدار اور پارلیمانی امیدوار کا انتخاب کر رہے ہے جو پارٹی کی ترقی و ساکھ کے لئے کافی اہم ہے۔
سرینگر-پلوامہ نشست:اس نشست کے لئے سابق وزیر و کانگرس ورکنگ کمیٹی کے رکن طارق حمید کرہ، سینیئر نائب صدر محمد انور بٹ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری ارشد احمد تانترے، کانگرس مہیلا صدر شمیمہ رعنا کے نام پیش کئے گئے ہیں۔ ارشد احمد تانترے سرینگر سے تعلق رکھنے ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے پارٹی میں سرگرم ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ان کی سرگرمیوں کے سبب انہیں پارٹی قیادت نے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اننت ناگ-راجوری نشست: اس نشست کے لئے سابق کانگرس صدر غلام احمد میر، سابق وزیر شبیر احمد خان، سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید اور سابق ایم ایل سی جہانگیر خان کے نام شامل ہیں۔