ادھم پور:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے نواحی علاقے بٹل والیاں میں اتوار کی صبح 11 بجے کے قریب کھیتوں سے پی آئی اے کا لیبل والا ایک مشکوک غبارہ برآمد کیا گیا۔ لوگوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
ریاست کے سرحدی علاقوں میں اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستانی غبارے مشکوک حالات میں ملے ہیں تاہم پاکستان کے پی آئی اے نشان والے غبارے کے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ ادھم پور میں غبارے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا پاکستانی غبارہ کیسے یہاں پہنچایا، کسی شرارتی نے سنسنی پیدا کرنے کے لیے جان بوجھ کر مذاق کیا تھا۔