ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی بیداری کے موقعے پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو خصوصی انعقامات سے نوازا گیا۔
بچوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ ڈوڈہ نے آج گرین ماڈل اکاڈمی ڈوڈہ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام جاری قومی روڈ سیفٹی مہینے کا ایک حصہ تھا۔ پینٹنگ مقابلے میں مختلف سکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پینٹنگ کے لیے طلباء و طالبات کو دی گئی تھیم روڈ سیفٹی تھی۔ طلبا نے سڑک کی حفاظت کے نعروں کی عکاسی کرنے والی مختلف پینٹنگز بنائیں۔ گرین ماڈل سکول ڈوڈہ اور شاہین پبلک سکول سے تعلق رکھنے والے تین طلبا کو اول، دوم اور سوم قرار دیا گیا۔