اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال - SGR LEH Highway - SGR LEH HIGHWAY

Traffic restored on srinagar leh highway بی آر او کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک حکام نے گاڑیوں کو سونہ مرگ سے کرگل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

سرینگر لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال
سرینگر لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 1:04 PM IST

سرینگر لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) :آٹھ روز تک بند رہنے کے بعد اتوار کو سرینگر لداخ شاہراہ (سرینگر لیہہ شاہراہ) کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بھال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ڈرائیوروں سے آہستہ گاڑی ڈرائیو کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جلد ہی شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کی بحالی کے لے کھولے جانے کی امید ظاہر کی۔ شاہراہ قریب آٹھ روز قبل زوجیلا پاس برفباری اور تودے گرآنے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے موسلا دھار بارشوں، برفباری کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس پر تودے گر آنے کے نتیجے میں حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا تھا۔ شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے سونہ مرگ سمیت منی مرگ میں درجنوں مال بردار اور مسافروں گاڑیاں درماندہ ہو گئیں تھیں۔ جس کی وجہ سے درماندہ مسافروں / ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حکام نے درماندہ مسافرین کی مشکلات کے پیش نظر ان کے لیے عارضی رہائش گاہ کے علاوہ ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا تھا۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ اتوار کو باڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے دو پہر تک زوجیلا سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا تاہم ابھی یکطرفہ ٹریفک کو ہی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ادھر، ایس ایس پی ٹریفک رورل، کشمیر، آرپی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیکن کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سونہ مرگ میں آٹھ روز سے درماندہ مسافر گاڑیوں کو کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے تاہم ایڈوائزری کے بعد ہی دوطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھی:گاندربل، درماندہ مسافرین میں اشیاء خورد و نوش تقسیم - srinagar leh highway closed

ABOUT THE AUTHOR

...view details