اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: ٹاون ہال میں یک روزہ گجر بکر وال کانفرنس کا اہتمام - GUJJAR BAKERWAL CONFERENCE IN TRAL

اس کانفرنس میں گجر بکروال آبادی کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترال میں یک روزہ گجر بکر وال کانفرنس کا اہتمام
ترال میں یک روزہ گجر بکر وال کانفرنس کا اہتمام (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ترال:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گجر بکر وال طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے جن کو اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

جموں و کشمیر گجر بکروال کانفرس کی جانب سے آج ٹاون ہال ترال میں ایک کانفرنس کا انقعاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی ترال ساجد نقاش تحصیلدار عمران احمد، گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری محمد یاسین پوسوال اور گجر طبقے سے وابسطہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

کانفرنس میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بتائے جس پر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ محمد یاسین پوسوال نے بتایا کہ ترال میں گجر بکر وال طبقے کے ہزاروں افراد رہایش پزیر ہیں، مگر بدقسمتی سے نہ تو علاقے میں ایک بھی گجر ہوسٹل بنایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کے ازالے کے لیے آج تک کام کیا گیا۔ نیز اس علاقے میں فارسٹ رائٹ ایکٹ کے نفاذ اور دیگر معاملات سے متعلق بھی کام نہیں ہوا ہے۔ اس وجہ سے یہاں گجر بکر وال طبقہ کی آبادی سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں گجر بستی گلشن پورہ میں پینے کے پانی کی قلت ، عوام سراپا احتجاج

اس موقعے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے چودھری یاسین پو سوال نے بتایا کہ کانفرنس کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گجر طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ ان کے فوری ازالے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے تاکہ سماجی اعتبار سے کمزور اس قبائلی طبقے کی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:گجر بکروال طبقہ کو نظر انداز کرنے کا وقت چلا گیا، گجر لیڈر

ABOUT THE AUTHOR

...view details