اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میاں الطاف ہمارے امیدوار برقرار، عمر عبداللہ - Omar Abdullah on Mian Altaf - OMAR ABDULLAH ON MIAN ALTAF

omar abdullah on NC leader Mian Altafمیڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جب تک میاں الطاف از خود الیکشن میں شرکت سے معذرت نہیں کرتے، تب تک وہ پارٹی کے امیدوار برقرار رہیں گے۔

سرینگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’’جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں الطاف احمد تب تک ہمارے امید وار ہیں جب تک نہ ہم خود ان کی زبان سے سنیں گے کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔‘‘ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ناساز طبیعت کی وجہ سے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے اننت ناگ - راجواری - پونچھ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن نہ لڑنے کا امکان ہے۔ جبکہ بعض رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معالجین نے اگلے ہفتوں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس سے وہ الیکشن کی تشہیری مہم میں شرکت نہیں کر پائین گے۔  نیشنل کانفرنس نے نے وسطی کشمیر کے کنگن، گاندربل سے پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے میاں الطاف احمد کو اننت ناگ - راجواری - پونچھ پارلیمانی نشست کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز سرینگر میں اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’’ہم تک یہ بات ابھی نہیں پہنچی، اگر میاں صاحب نے اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہوتا تو وہ پہلے ہم کو بتا دیتے۔‘‘  عمر عبداللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جب تک وہ (میاں الطاف احمد) خود الیکشن لڑنے سے معذرت نہیں کرتے، تب تک وہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے ہمارے امید وار برقرار رہیں گے۔‘‘ تاہم عمر نے مزید کہا کہ ’’اب آپ نے یہ بات چھیڑی ہے تو ہم معلوم کریں گے۔‘‘ عمر نے مزید کہا کہ ’’میڈیا اداروں میں چھپنے والی ہر خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی۔‘‘

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 6:20 PM IST

میاں الطاف ہمارے امیدوار برقرار

سرینگر:نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’’جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں الطاف احمد تب تک ہمارے امید وار ہیں جب تک نہ ہم خود ان کی زبان سے سنیں گے کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔‘‘ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ناساز طبیعت کی وجہ سے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے اننت ناگ - راجواری - پونچھ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن نہ لڑنے کا امکان ہے۔ جبکہ بعض رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معالجین نے اگلے ہفتوں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس سے وہ الیکشن کی تشہیری مہم میں شرکت نہیں کر پائین گے۔

نیشنل کانفرنس نے نے وسطی کشمیر کے کنگن، گاندربل سے پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے میاں الطاف احمد کو اننت ناگ - راجواری - پونچھ پارلیمانی نشست کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز سرینگر میں اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’’ہم تک یہ بات ابھی نہیں پہنچی، اگر میاں صاحب نے اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہوتا تو وہ پہلے ہم کو بتا دیتے۔‘‘

عمر عبداللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جب تک وہ (میاں الطاف احمد) خود الیکشن لڑنے سے معذرت نہیں کرتے، تب تک وہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے ہمارے امید وار برقرار رہیں گے۔‘‘ تاہم عمر نے مزید کہا کہ ’’اب آپ نے یہ بات چھیڑی ہے تو ہم معلوم کریں گے۔‘‘ عمر نے مزید کہا کہ ’’میڈیا اداروں میں چھپنے والی ہر خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:این سی کو جھٹکہ، میاں الطاف علیل، انتخابی تشہیر سے رہیں گے دور - Lok Sabha election 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details