پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں کے سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع پلوامہ کے بیلو علاقے میں ضلع صدر و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کی قیادت میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں غلام محی الدین میر، محمد خلیل بند اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران نے پروگرام میں شرکت کی۔
وہیں مقامی باشندوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد آنے والے پارلیمانی انتخابات 2024 کے لیے بلاک ٹیموں، حلقہ انچارجوں اور پارٹی کی دیگر کارکنان کو پوری طرح سے تیار کرنا ہے۔ پروگرام کے ایک سماجی کارکن نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جس کو پارٹی کے سینئر ممبران کی جانب سے پارٹی میں استقبال کیا گیا۔