اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا ذکر نہیں: طارق قرہ - RESTORATION OF ARTICLE 370

طارق حمید قرہ نے بی جے پی پر سیاسی فائدے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا ذکر نہیں: طارق قرہ
اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا ذکر نہیں: طارق قرہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 5:17 PM IST

سرینگر: پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی کی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ شامل نہیں ہے اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی ذکر موجود ہے۔ جمعہ کو طارق قرہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے ہی اس مسلے پر اپنا موقف واضح کر دیا تھا جب جموں و کشمیر اسمبلی میں یہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف ریاستی حثیت کا مطالبہ باقی ہے۔ طارق حمید قرہ وسطی ضلع سرینگر کے شالہ ٹینگ حلقہ انتخاب کے ایم ایل اے بھی ہیں نے بی جے پی پر سیاسی فائدے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس میں بحران کے بیچ قرہ نے کمیٹیاں تحلیل کی، بغاوت برقرار


انہوں نے کہا کہ ہمارے واضح موقف کے باوجود بی جے پی انتخابات میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے کے حالیہ بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائے کہ کس نے دفعہ 370 کی بحالی کی بات کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details