سری نگر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز بتایا کہ جموں و کشمیر کے کالعدم عسکریت پسند گروپ حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے کے معاملے میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
جموں کی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کرائی گئی چارج شیٹ میں وحید الظہور، جس گاڑی سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا، اس کے ڈرائیور اور مبشر مقبول میر کے نام درج ہیں۔
این آئی اے کے مطابق، یہ اسلحہ 30 جون 2024 کو ماچی پورہ، رشید آباد، بارہمولہ میں سیکورٹی چیک پوائنٹ آپریشن کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔ رکنے کا اشارہ کرنے پر وحید نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ "اس کی گاڑی اور شخص تلاشی مییں غیر قانونی اسلحہ ملا۔"