اننت ناگ کے ویری ناگ میں نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد اننت ناگ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں واقع ڈاک بنگلہ میں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے پارٹی ورکرز اور نوجوانوں کے لئے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے منعقدہ اہم مٹینگ اننت ناگ روجوری پارلیمانی نشست کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار و پارٹی کے ریاستی صدر مظفر احمد شیخ، پارٹی کے ضلع صدر شاہد حسین بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مظفر احمد شیخ نے کہا کہ یہاں کے سیاست دانوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو آج تک صرف دھوکہ دیا ہے۔لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔عام لوگوں کو ان سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماوں نے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ۔انہوں نے سبھی سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے یہاں قبرستانوں کو آباد کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:این ڈی اے میں شامل جماعتوں کو بی جے پی کشمیر میں حمایت کررہی ہے: رویندر رینا - Lok sabha Election 2024
مظفر شیخ نے کہا کہ لوگ اب ان سیاست دانوں کا اصلی چہرہ جان چکی ہے جس کا جواب وہ انتخابات کے دوران اپنے قیمتی ووٹ سے دینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو ہونے والے چناؤ میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے