اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ کے لارنو میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرز کنونشن کا اہتمام - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

National Conference workers Convention اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے میگا ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر این سی کے سینئر رہنما اور اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے امیدوار میاں الطاف کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ضلع صدر کے علاوہ دیگر کئی سینیئر لیڈران موجود تھے۔

وکرناگ کے لارنو میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے  ورکرز کنونشن کا اہتمام
وکرناگ کے لارنو میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرز کنونشن کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 6:51 PM IST

Updated : Apr 17, 2024, 8:14 PM IST

وکرناگ کے لارنو میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرز کنونشن کا اہتمام

اننت ناگ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کی گہماگہمی زوروں پر ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے میگا ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اسی طرح لوگ نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط کریں گے،

مقررین نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت کو یقینی بنایا جائے۔ کنونشن میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 : سابق وزراء اعلیٰ، مرکزی وزراء سیاسی جنگ کی تیاریوں میں مشغول - Lok Sabha Elections 2024

اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چوہدری ظفر نے کہا کہ جس طرح سے 5 اگست 2019 کو جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کیا گیا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اس دیہی علاقے میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کنہیں پر وجود ہی نہیں ہے

Last Updated : Apr 17, 2024, 8:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details