پلوامہ: جہاں ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا،اس کے ساتھ ہی وادی بھر میں سیاسی پارٹیوں نے سرگرمیوں تیز کی ہے۔ سیاسی پارٹیاں آئے روز میٹنگز اور پروگرامز انعقاد کر رہی ہیں ، تاکہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ اس سلسلے کے تحت آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلع پلوامہ کے کارکنان کے علاوہ ضلع کے سابق ایم ایل ایز نے شرکت کی۔
میٹنگ نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سابق ایم ایل اے پلوامہ محمد خلیل بند کے علاقے دیگر کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔پارٹی لیڈان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کے کی ہدایت دی۔