اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی الطاف احمد کلو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلو نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زبردست مزاحمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں علاقے میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے اس پر تشویش ہے۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی ہیں جو ان کے حدود میں نہیں ہے ۔ ان رہائشی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا انہین سرکار کی جانب سے پہلے ہی پرمیشن واگزار کئے گئے تھے۔ اس پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔لوگ پہلے ہی مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔اب غیرقانونی تجاوزات کے نام پر انہیں کارروائی کا سامنا ہے۔