اونتی پورہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی عیدالفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان جنوبی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا حافظ قاری شبیر احمد اویسی عام لوگوں سے عید الفطر کا مقدس تہوار سادگی سے منانے اور اس موقعے پر غربا اور مستحقین کا خاص رکھنے کی اپیل کی۔
عالم دین مولانا حافظ قاری شبیر احمد اویسی نے کہا کہ عید کی خوشی میں سماج کے کمزور طبقات کو شامل رکھنا ہی اصل عید ہے۔ موصوف اونتی پورہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور ہمیں یہ خوشی شرعی حدود کے اندر ہی منانی چاہیے تاکہ خوشی منانے کے ساتھ ہم عبادت بھی کریں۔