اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دو ماہ بعد مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال - Traffic On Mughul Road

TRAFFIC MOVEMENT ON MUGHAL ROAD: پونچھ ضلع ترقیاتی کمشنیر یاسین محمد چوہدری نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ مغل روڈ پر دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد پیر کو گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

دو ماہ بعد مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال
دو ماہ بعد مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 4:34 PM IST

جموں: جموں خطہ کو کشمیر سے ملانے والی مغل روڈ پر دو ماہ بعد گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کردی جائے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے کہا کہ مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ کرنے کے سلسلے کام زوروں پر جاری ہے۔ اس کے لیے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ فی الحال ون وے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو گاڑیوں کی نقل و حرکت میں تیز لانے کا منصوبہ ہے۔ غور طلب ہے کہ 26 جنوری کو شدید برف باری کے بعد مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی۔ اس کی وجہ سے راجوری اور پونچھ اضلاع کے لوگوں کو کشمیر کا سفر کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برف ہٹانے کا کام دو روز قبل مکمل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری - Jammu Srinagar Highway Closed

بعض مقامات پر پہاڑوں سے گرے ملبے کو ہٹانے اور سڑک کا معائنہ کرنے کے بعد عہدیداروں نے اپنی رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری کو پیش کی۔ اس کے بعد انہوں نے پیر سے راستہ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پہلے گاڑیوں کی یک طرفہ آمدورفت ہوگی اور اس کے بعد دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details