جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے کہا کہ انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا سختی سے نفاذ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے جموں پارلیمانی حلقے کے لیے پولنگ کے شیڈول کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عدم خلاف ورزی اور ووٹنگ کا فیصد بڑھانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں ہیں۔
ویشیا کے مطابق 28 مارچ 2024 انتخابات کے حوالے سے گزیٹیڈ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ ہے۔ جس کے بعد 4 اپریل 2024 کو پرچہ نامزدگی داخل کیے جائیں گے، 8 اپریل کو امیدوارو پرچہ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔26 اپریل کو پولنگ ہوگی اور 4جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔
انہوں نے 2024 کی متوقع آبادی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں ضلع کی کل آبادی 18,03,653 ہے جس میں سے 11,78,431 ووٹر ہیں۔ڈی سی جموں نے کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ میں 18 اسمبلی حلقے ہیں جن میں سے 11 جموں ضلع میں، تین سانبہ اور تین ریاسی اضلاع میں اور ایک ضلع راجوری (کالا کوٹ) میں آتا ہے۔