پلوامہ:ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو وادی کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورے کے پیش نظر وادی بھر میں بی جے پی کی جانب سے میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا، تاکہ پارٹی کے سبھی کارکنان اور لیڈران اس جلسے میں شرکت کریں۔
اس سلسلے میں بی جے پی یونٹ پلوامہ میں بھی ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر ترال اوتار سنگھ بھی موجود رہے۔ اس ضمن میں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ اس جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
اس حوالے سے بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ سے تقریباً 5000 سے زائد افراد مودی کے جلسے میں شرکت کرنے جارہے ہیں اور آج کی اس میٹنگ میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ کس طرح ہم اس جلسے میں شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں:پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، رویندر رینا