پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رکن اسمبلی اور پیپلز ڈیموکریکٹ پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ نے ضلع کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ وفود میں اوقات کمیٹی پلوامہ کے نمائندے بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے اپنے علاقہ جات میں عوام کو درپیش مسائل کو ایم ایل اے کی نوٹس میں لایا جن میں بجلی، پانی، ڈمپنگ سائیٹ جسے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی گئی۔
ایم ایل اے پلوامہ وحید پرہ نے عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لانے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ پرہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘