اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسکولوں کی لیز اراضی کے معاملے میں حکام سے نرمی برتنے کی اپیل - کشمیر اسکولوں کی لیز اراضی

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں 1905میں ایک مشنری اسکول سرکاری اراضی پر قائم کیا گیا تھا۔ سال 2018میں لیز کی مدت ختم ہوئی اور اسکول انتظامیہ کے مطابق لیز کی مدت میں اضافہ کی درخواست کی فائل مہینوں سے صوبائی کمشنر کے دفتر میں دھول چاٹ رہی ہے۔

اسکولوں کی لیز اراضی کے معاملے میں حکام سے نرمی برتنے کی اپیل
اسکولوں کی لیز اراضی کے معاملے میں حکام سے نرمی برتنے کی اپیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:04 PM IST

اسکولوں کی لیز اراضی کے معاملے میں حکام سے نرمی برتنے کی اپیل

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا ایک مشہور مشنری اسکول، سینٹ جوزف ہائیر سیکنڈری اسکول، بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکام نے اسکول کی اراضی کے لیز دستاویز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس اسکول کے طلباء کو بورڈ کے امتحانات کے لیے رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ اسکول 1903 میں قائم کیا گیا تھا اور بارہمولہ ضلع میں سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین کی لیز 2018 میں ختم ہو گئی تھی جبکہ انتظامیہ نے لیز کی تجدید کے لیے درخواست بھی دی ہے، تاہم، یہ فائل 2022 سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں زیر التوا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے بھی رجوع کیا گیا تھا لیکن کوئی راحت نہیں ملی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ سال فیصلہ لیا تھا کہ وہ سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء کو بورڈ کے امتحانات کے لیے رجسٹر نہیں کریں گے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں، سینٹ جوزف ہائیر سیکنڈری اسکول سمیت کئی اسکولوں کے طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے۔

مزید پڑھیں:ایک اسکول ایسا بھی جہاں گذشتہ تین برسوں سے محض ایک طالب اور ایک استاد

جموں و کشمیر کی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (PSAJK) نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ’’یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اس سے ہزاروں طلباء کا مستقبل متاثر ہوگا۔‘‘ بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والی معروف ایڈووکیٹ نیلوفر کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی اسکول ہے اور حکام کو اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’حکام اپنا فیصلہ واپس لیں اور اس اسکول کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details