سرینگر:میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر عالم اسلام کو بالعموم اور مسلمانان کشمیر کو بالخصوص مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ یہ مہینہ ہمیں ایک بار پھر تعلق بااللہ کا ایک قیمتی موقعہ فراہم کرتا ہے۔بیشک یہ مہینہ صرف فجر سے مغرب تک روزہ رکھنے کا ہی مہینہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک عظیم روحانی سفر سے عبارت مہینہ ہے جو ہمیں نماز، دیگر عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم میں چھپی گہری حکمت کو سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، عاجزی ، انکساری اور سخاوت پر آمادہ کرتا ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جب رحمت الٰہی اور اللہ کی بخشش کے دروازے کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ مہینہ بیشک ہمیں روحانی ارتقا کی طرف لے جانے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔
میر واعظ نے عوام الناس سے تاکید کی کہ وہ اس بابرکت مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ کی عبادات کیلئے وقف کریں، نہ صرف کلام پاک کی تلاوت کریں بلکہ قرآن کریم کے عظیم اور گہرے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں تب جاکر ہم صحیح معنوں میں اس کو اپنی زندگیوں میں عملا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس رمضان میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر حقیقی بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ خالق اور مخلوق کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں اور اس مہینے میں ہم اُن لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو سماج کے پچھڑے ہوئے لوگ ہیں۔کیونکہ یہ مہینہ ہمیں ہمدردی اور محبت بانٹنے کے ساتھ ساتھ ان تمام مستحق افراد کی خبر گیری ان کے دکھ درد کو بانٹنے اور ان کی ضروریات کو خیال رکھنے کی بھی دعوت دیتا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
میرواعظ نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی - RAMADAN 2024
Holy Month Ramadan 2024 رمضان عبادت، ریاضت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ مسلمان ایک مہینے تک ہر روز طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہے جس سے روزہ کہا جاتا ہے۔
میرواعظ
Published : Mar 11, 2024, 6:18 PM IST
|Updated : Mar 11, 2024, 10:44 PM IST
مزید پڑھیں:لکھنؤ: رمضان ہیلپ لائن نمبر کا افتتاح، خواتین کے لیے تراویح کا خصوصی انتظام
میر واعظ نے اللہ سے دعا ہے کہ یہ رمضان ہم سب کے لیے بے پناہ برکتوں، سکون، آپسی بھائی چارہ اور روحانی ترقی کی نوید لے کر آئے۔
Last Updated : Mar 11, 2024, 10:44 PM IST