اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کے ملازمین پر مائننگ مافیا کا حملہ، ایک ملازم زخمی - MINING MAFIA ATTACKS GOVT EMPLOYEES

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف محکمے کی ایک مہم کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کے ملازمین پر مائننگ مافیا کا حملہ
محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کے ملازمین پر مائننگ مافیا کا حملہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 8 hours ago

Updated : 7 hours ago

محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کے ملازمین پر مائننگ مافیا کا حملہ (ETV Bharat)

پلوامہ:جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں خصوصی مہم کے دوران محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کی ایک ٹیم پر غیر قانونی کانکنی کرنے والے افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعے کے دوران ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملازم کی شناخت محمد امین شیخ ولد عبدالمجید شیخ ساکن نودل ترال کے طور پر ہوئی۔ اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے علاج و معالجہ کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ جھگڑا ایک مہم کے دوران ہوا جس کا مقصد نالہ رامبی آرا لاسی پورہ میں غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ حکام نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس تھانہ لاسی پورہ نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ضلع جیولوجی اینڈ مائننگ آفیسر پلوامہ ائینجر محمد منظور نے کہا کہ معاملہ پولیس کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'غیر قانونی کان کنی نے نالہ سکھ ناگ کو تباہ کر دیا'


نالہ ریمبی آرا لاسی پورہ میں غیر قانونی کانکنی ایک مستقل مسئلہ رہا ہے جس سے مرتب ہونے والی ماحولیاتی تباہی نمایاں ہے۔ یہ واقعہ ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں خاص طور پر رات کے اوقات میں غیر قانونی کانکنی پر قابو پانے کے لیے محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پوری متحرک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ضلع میں خصوصی مہم چلا رہا ہے۔

Last Updated : 7 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details