کولگام :ضلع کولگام کے بیہی باغ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔ البتہ ان کے ساتھ زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ اور بیٹی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کی دوپہر جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ریٹائرڈ فوجی پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں فوجی جوان سمیت اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔