اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی کے مہورعلاقے میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس - MILITANT HIDEOUT BUSTED

Militant hideout Busted in Reasi سکیورٹی فورسز نے ریاسی کے مہور علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسحلہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

militant-hideout-busted-in-reasi-arms-and-ammunition-recovered
ریاسی کے مہورعلاقے میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

By UNI (United News of India)

Published : Apr 13, 2024, 5:10 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ریاسی کے مہور علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے اس پورے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے شارجو کے لنچا علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔


بیان میں کہا گیا کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک ٹفن آئی ای ڈی، دو الیکٹرک ڈیتو نیٹر، دو پستول، دو میگزین، 19 پستول گولیاں،4 سو گرام دھماکہ خیز پاؤڈر، 40 اے کے 47 رائفل گولیاں، ایل او سی کی چار تصاویر، سکسر پستول کی 5 گولیاں،ایک الیکٹرک ڈیٹو نیٹر، 9 وولٹ کی 6 ڈی سی بیٹریاں، لیتھیم آن 12 وولٹ کی 2 بیٹریاں، 40 میٹر الیکٹر تارم 5 میٹر پلاسٹک رسی، ایک سٹیل پلیٹ، ایک سٹیل گلاس، ایک بیگ اور تین پھٹی چادریں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :بی ایس ایف


وہیں ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما کا کہنا ہے کہ "مہور کے علاقے میں فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور ریاسی میں سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔" یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جنگلاتی علاقے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق اسلحہ عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ سے برآمد ہوا ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details