راجوری:سرحدی ضلع راجوری ضلع کےتھانہ منڈی شاردا شریف علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی شام ٹریٹرول فوجی جوان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار کا بھائی گولیاں لگنے سے برسر موقع ہی ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے ٹریٹوریل آرمی میں تعینات فوجی اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں آرمی جوان کا بھائی شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ گرچہ اس کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد رزاق ولد محمد اکبر کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی محکمہ سماجی بہبود میں ملازم تھے۔