اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ عسکری حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی - KATHUA ATTACK - KATHUA ATTACK

جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی گاڑی پر کیے گئے حملے میں جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکاروں کے ہلاک جبکہ پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کٹھوعہ میں فوجی گاڑی پر عسکری حملہ، دو اہلکار زخمی
کٹھوعہ میں فوجی گاڑی پر عسکری حملہ، دو اہلکار زخمی (Special Arrangement)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 4:56 PM IST

Updated : Jul 8, 2024, 10:25 PM IST

کٹھوعہ (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں، رپورٹس کے مطابق، عسکریت پسندوں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے کیا جس میں پانچ اہلکاروں کے ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک جے سی او بھی شامل ہے۔ جبکہ حملے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ عسکری حملہ بدانوٹ، لوہائی، ملہار نامی علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے یہ حملہ انجام دیا ہے۔

کٹھوعہ عسکری حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک، چھ زخمی (Special Arrangement)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر دستی بم پھینک کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہو گئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ فوج نے بھی عسکریت پسندوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔ یہ حملہ کٹھوعہ قصبے سے 150 کلومیٹر دور بدانوٹ گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب فوج کی کچھ گاڑیاں علاقے میں معمول کی گشت پر تھیں، حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی دستے بھی بھیجے گئے ہیں۔ آس پاس کے سبھی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں، راجوری ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے صبح تقریبا 4 بجے راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے کے گلاٹھی گاؤں میں فوج کے کیمپ پر فائرنگ کی۔ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سے قبل، ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دو الگ الگ انکاؤنٹرز کے دوران چھ عسکریت پسند اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ انکاؤنٹر دو روز تک جاری رہا اور سیکورٹی فورسز نے ان تصادم آرائیوں کے دوران چھ عساکر کی ہلاکت کو حفاظتی ایجنسیز کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔

کٹھوعہ میں دہشت گردانہ حملے کے چند گھنٹے بعد ہی فوج نے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی فوجی دستے کو محاذ پر تعینات کیا ہے۔ فوجیوں کے ایک خصوصی گروپ کو ہوائی جہاز سے منڈالی سیکٹر میں پہنچایا گیا، جہاں دہشت گردوں نے فوج کے گشت پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے دو انکاونٹرز میں چھ عسکریت پسند اور دو فوجی جوان ہلاک، تصادم ختم

Last Updated : Jul 8, 2024, 10:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details