کولگام (اشفاق احمد میر):سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں تلاشی مہم کے دوران ایک اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اس کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بازیابی کولگام ضلع کے ٹھوکر پورہ محلہ سے کی گئی ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت عبید خورشید کے طور پر کی گئی ہے جو کولگام کے ٹھوکر پورہ کا رہنے والا ہے۔
مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر قائموہ کے ٹھوکر پورہ محلہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کی طرف سے ایک مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔