پلوامہ : پلوامہ پولیس نے بتایا کہ کریم آباد کراسنگ پر معمول کی چیکنگ کے دوران عسکریت پسندوں ک ایک معاون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے گرفتار شحص کی شناخت ارسلان احمد شیخ ولد مشتاق احمد شیخ ساکنہ کریم آباد کے طور پر کی ہے جبکہ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران اس سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شیخ علاقے کی پولیس چوکی پر گرینیڈ سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، جس سے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ تاہم پولیس کی تیز رفتار کارروائی نے حملہ کو روک دیا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ پولیس نے شیخ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 182/2024 کے تحت پلوامہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کی دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد - Police arrests militant associate
Militant Associate Along With Grenade Apprehended جموں و کشمیر کے پلوامہ میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کرلیا۔
Etv Bharat (Etv Bharat)
Published : Sep 5, 2024, 12:07 PM IST
یہ بھی پڑھیں: اوڑی بارہمولہ میں عسکریت پسند معاون اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس - LeT militant Associate arrested
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں 18 ستمبر کو اسمبلی انتحابات ہونے جارہے جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے پرامن انداز میں انعقاد کےلئے علاقہ میں جگہ جگہ ناکہ بندی اور تلاشی لی جارہی ہے۔